سپریم کورٹ نے بینظیر شہادت کیس سے متعلق درخواست کی سماعت 17جولائی کے تک ملتوی کر دی

سپریم کورٹ نے بینظیر شہادت کیس سے متعلق درخواست کی سماعت 17جولائی کے تک ملتوی ...

  

اسلام آباد(خبرنگار) سپریم کورٹ نے بے نظیر بھٹو شہادت بارے دوسری ایف آئی آر کے اندراج کے لیے دائر درخواست کی سماعت ڈاکٹر خالد رانجھاکے بھائی کی وفات کی وجہ سے 17جولائی تک ملتوی کردی درخواست شہید بے نظیر بھٹو کے چیف سیکورٹی افسر چوہدری محمداسلم نے دائرکررکھی ہے مقدمے کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری کی سربراہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ اورجسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل تین رکنی بنچ نے بدھ کوسماعت کی ۔دوران سماعت عدالت کوبتایاگیاکہ ڈاکٹر خالد رانجھاکے بھائی کاانتقال ہوگیاہے جس کی وجہ سے وہ نہیں آسکتے اس لیے اس کیس کی سماعت ملتوی کی جائے جس پر عدالت نے سماعت سترہ جولائی تک ملتوی کردی ۔

مزید :

صفحہ آخر -