عدالتی حکم عدولی پر 6تھانوں کے ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس

عدالتی حکم عدولی پر 6تھانوں کے ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن ججوں نے عدالتی حکم عدولی پر چھ تھانوںکے ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس،وارنٹ گرفتاری اور پیشی کےلئے نوٹس جاری کئے ہیں۔تھانہ بادامی باغ،سبزہ زار،باغبانپورہ،باٹا پور کے ایس ایچ اوز کی تنخواہیں قرق کرتے ہوئے شوکاز نوٹس، تھانہ گوالمنڈی اور شالیمار کے ایس ایچ اوز کی طلبی کے نوٹس جبکہ تھانہ شمالی چھاﺅنی کے ایس ایچ او کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔فاضل عدالتوں نے سی سی پی او لاہور کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -