شہر میں لاکھوں کے ڈاکے اورچوریاں، مزاحمت پر ایک شخص زخمی

شہر میں لاکھوں کے ڈاکے اورچوریاں، مزاحمت پر ایک شخص زخمی

  

لاہور ( سپیشل رپورٹر ) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، ملکی و غیر ملکی کرنسی ، قیمتی سامان ، گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا جبکہ مزاحمت پر ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں ڈاکوﺅں نے محمد سلیم سے 10لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ، جنوبی چھاﺅنی کے علاقے میں ڈاکوﺅں نے حساس ادارے کے آفیسر ظفر کے گھر میں گھس کر 10لاکھ روپے مالیت کے8ہزار امریکی ڈالر ،8ہزار روپے اور طلائی کڑے لوٹ لئے ، چوہنگ میں ڈاکوﺅں نے ادریس کے گھر میں گھس کر6لاکھ روپے مالیت ، شاد مان میں ڈاکوﺅں نے علی زین کی فیملی سے5لاکھ روپے مالیت ، نواب ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے صفدر کے گھر میں گھس کر4لاکھ روپے مالیت ، رائے ونڈ میں ڈاکوﺅں نے امانت کے گھر میں گھس کر4لاکھ روپے مالیت ، برکی میں ڈاکوﺅں نے کلیم کی قیمتی کار ،45ہزار روپے اور موبائل فون، جنوبی چھاﺅنی میں ڈاکوﺅں نے عامر کی قیمتی کار ،50ہزار روپے اور موبائل فون، اچھرہ میں ڈاکوﺅں نے ایچ ایم شو روم میں گھس کر قیمتی کار ، نقدی اور موبائل فون ، نشتر کالونی میں ڈاکوﺅں نے رمضان سے موٹر سائیکل ،20ہزار روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں ڈاکوﺅں نے محسن سے موٹر سائیکل ، لیپ ٹاپ ، نقدی اور موبائل فون، نواب ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے الیاس سے موٹر سائیکل، 10ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں ڈاکوﺅں نے وقاص سے موٹر سائیکل ،6ہزار روپے اور موبائل فون، مسلم ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے عبدالمجید سے موٹر سائیکل ،3ہزار روپے اور موبائل فون، ماڈل ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے محمود اقبال سے50ہزار روپے اور دوموبائل فون، فیصل ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے گورمے بیکری میں گھس کر کیشئر اکبر سے50ہزار روپے اور چار موبائل فون، اقبال ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے فیصل رسول سے 10 ہزار روپے اور پانچ موبائل فون ، ہربنس پورہ میں ڈاکوﺅں نے بلال کے سٹور میں گھس کر10ہزار روپے اور تین موبائل فون ، گارڈن ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے عمیر سعید سے لیپ ٹاپ ،50ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں ڈاکوﺅں نے وقاص سے 50ہزار روپے اور موبائل فون، ماڈل ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے مقصود سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے پروفیسر وسیم سے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیا ، ڈیفنس اے میں عامر فاروق ، اقبال ٹاﺅن میں جواد، مزنگ میں محسن، فیصل ٹاﺅن امین کی گاڑیاں جبکہ مسلم ٹاﺅن میں صغیر ، وحدت کالونی میں ایاز، گلشن راوی میں سلمان ، ڈیفنس بی میں نوید ، شمالی چھاﺅنی میں عامر ، لیاقت آباد میں منظور ، بھاٹی گیٹ میں عرفان، نصیر آباد میں آصف ، اچھرہ میں محمد مدنی، گلبرگ میں عاصم کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

صفحہ آخر -