پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت پراونشل مینجمنٹ سروس کے امتحان کا شیڈول ہائیکورٹ میں چیلنج

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت پراونشل مینجمنٹ سروس کے امتحان کا شیڈول ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے روبرو پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت پرونشل مینجمنٹ سروس کے امتحان کا شیڈول چیلنج کر دیا گیا۔درخواست گزار راشد سعید کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے گرمی کے سخت موسم اور لوڈشیڈنگ کو نظر انداز کرتے ہوئے پی ایم ایس کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے چھ جولائی کو شروع ہونے والے پی ایم ایس کے امتحانات میں شریک ہونے والے 35 ہزارامیدواروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔درخواست میں مزید کیا گیا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے افسران نے امتحانی شیڈول ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر مرتب کیا اور زمینی حقائق کو یکسر نظر انداز کر دیا۔چنانچہ عدالت پنجاب پبلک سروس کمیشن کے چیئر مین کو امتحان لیتے وقت موسم اور دیگر حالات کا جائزہ لے کر امتحانات کے حوالے سے نیا شیڈول جاری کرنے کے احکامات صادر کرئے۔

مزید :

صفحہ آخر -