پی آئی اے نے عوام کی سہولت کیلئے کرایوں میں کمی کر دی

پی آئی اے نے عوام کی سہولت کیلئے کرایوں میں کمی کر دی

  

لاہور(پ ر) پی آئی اے نے کراچی سے اسلام آباد اور کراچی سے لاہور کے درمیان یکطرفہ کرایہ میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی کوشش ہوتی ہے کہ ملک کے مختلف حصوں کے درمیان ہوائی سفر کی سہولیات مناسب اور سستے داموں پر مہیاکریں، انہوں نے کہا کہ قومی ائیر لائن پی آئی اے نے عوام کی سہولت اور سیاحت کی فروغ کے لئے مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق کرایوں میں کمی کرتے ہوئے اب کراچی، اسلام آباد کے درمیان یکطرفہ کرایہ 3020روپے علاوہ ٹیکس اور کراچی، لاہور کے درمیان یکطرفہ کرایہ 2810روپے علاوہ ٹیکس سے شروع ہوگا،انہوں نے کہا کہ یہ کرائے یکطرفہ سفر کے لئے ہے اور فوری نافذالعمل ہے، ٹکٹ صرف اندرون ملک فروخت کے لئے دستیاب ہوں گے، علاوہ ازیںپی آئی اے فوری ٹکٹ ٹیلنٹ ہنٹ اینڈ فنگاما فلوٹ پی آئی اے ہیڈ آفس سے پاکستان کے 23شہروں اور دور دراز علاقوں کے سفر پر روانہ ہو گیا، اس فلوٹ کا مقصد دور دراز اور ریموٹ علاقوں کے عوام کو پی آئی اے فوری ٹکٹ سہولت کی فراہمی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے جبکہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اس مہم کی طرف رغبت کا ایک اہم جز ہے، چیئرمین و سی ای او پی آئی اے ائیر چیف مارشل (ر)راﺅ قمر سلیمان، ڈائریکٹر کارپوریٹ سروسز پی آئی اے ارشاد غنی، ائیر لائنز کے سینئر حکام اور پی آئی اے ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے اس فلوٹ کی روانگی کی تقریب کو دیکھا، پی آئی اے فوری ٹکٹ تعمیر مائیکرو فنانس بینک اور ٹیلی نار ایزی پیسہ کے تعاون سے ایک اضافی سہولت مہیا کی گئی ہے جس کے ذریعے پی آئی اے کسٹمرز خصوصاً دور دراز اورریموٹ ایریاز کی عوام آسانی کے ساتھ اندرون ملک سفر کے لئے ٹکٹ خرید سکیں گے، اب وہ اپنی سیٹیں پی آئی اے کال سینٹر ()کے ذریعے بک کرا کر پاکستان بھر میں ایزی پیسہ کے آﺅٹ لیٹس کے ذریعے ادائیگی کر سکیں گے اور اپنے ٹکٹ کا پرنٹ اپنے ذاتی کمپیوٹر، دفاتر اور پی آئی اے کے ائیر پورٹ پر موجود کاﺅنٹر سے حاصل کر سکیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -