ماتحت عدلیہ کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے فاضل ججوں کا عدالتوں کامعائنہ شروع

ماتحت عدلیہ کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے فاضل ججوں کا عدالتوں کامعائنہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کی کارکردگی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کےلئے فاضل ججوں کے ذریعے عدالتوں کے معائنہ کادوبارہ آغاز کر دیا ہے۔ اِس سلسلے میں عدالتِ عالیہ کے ایک معزز جج کو ہر ضلع کی عدالتوں کی نگرانی اور چیکنگ کا فریضہ سونپاگیاہے۔ممبرانسپکشن ٹیم ، عبدالستار نے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو مطلع کیا ہے کہ مستقبل میں ہر ضلع کی عدالتوں کے ملاحظہ جات نئے مرتب شدہ پر فارمہ کے تحت عمل میں لائے جائیں گے۔اِس حوالے سے سیشن ججوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ اپنے زیرانتظام عدالتوں میںفیصلہ جات اور ریکارڈ کو ترجیحی بنیادوں پر مرتب کروائیں تا کہ مذکورہ چیکنگ میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ایک عدالت سے دوسری عدالت میں مقدمات کی سماعت کےلئے دائر درخواستوں ، مسائل کی وجوہات اور انکے نتیجہ جات کی پڑتال کی جائےگی تاکہ جوڈیشل آفیسران کی دیانت اوررویہ کے بارے پتہ چل سکے۔فاضل جج ریمانڈ کے مقدمات کا بھی جائزہ لے گا کہ آیا اِس مقدمہ میں ریمانڈ دیاجاناضروری تھایامحض مکمل فیصلہ سے بچنے کےلئے دیاگیاہے۔فاضل جج فیصلہ شدہ مقدمات کی چھان بین کر ےگاتاکہ عدالتی آفیسر کی عادلانہ صلاحیتوں کے بارے کوئی رائے قائم کرسکے۔مزیدبرآں عدالتی عملہ کے خلاف کی گئی انضباطی کاروائیوں کی بھی جانچ پڑتال کریگا۔عدالتوں میں تعینات ریڈرز/ اہلمدکے پاس ریکارڈ کے اندراج کےلئے موجود رجسٹرز دیکھنے کے علاوہ سائلین اور وکلاءکو عدالتی فیصلہ جات کی نقول کے حصول میں دشواریوں کے تدارک کےلئے کاپی ایجنسی میں نقل فارم اور اُ س پر جاری احکامات بھی ملاحظہ کئے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -