فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان نے گولہ باری تیز کردی، افغانستان کا الزام

فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان نے گولہ باری تیز کردی، افغانستان کا الزام

  

کنڑ(آن لائن)افغانستان نے پاکستان پر الزام عائد کےا ہے کہ طالبان کی طرف سے پاکستانی فوجےوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان نے افغانستان کے علاقے کنڑ مےں گولہ باری مےں شدت آگئی ہے،غےر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کنڑ کی صوبائی حکومت کے ترجمان واصف اللہ واصف اور شہرےوں نے بتاےا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے کنڑ کے دو اضلاع دان گام اور ناری مےں پاکستان کی طرف سے راکٹوں سے حملے جاری ہےں جن مےں اب شدت آگئی ہے،ان حملوں کے نتےجے مےں 500 سے زائد خاندان بے گھر ہوچکے ہےں،انہوں نے بتاےا کہ انہےں ےقےن ہے کہ راکٹ پاکستانی فوجےوں نے فائر کئے ہےں،صوبہ کے مہاجرےن کے سربراہ محمد فضل ناصح نے بتاےا کہ مروارا ضلع کے علاقے دانگام مےں343اور ناری مےں270خاندان متاثر ہوئے ہےں،ناری پولےس کے سربراہ محمد ےوسف نے بھی پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے پاس انٹےلی جنس رپورٹ ہے کہ راکٹ سرحد کے اس پار پاکستانی فوج کی پوسٹوں سے فائر کئے گئے ہےں،دانگام کے اےک شہری نے بتاےا کہ پاکستان کی طرف سے راکٹ حملے مےں خاتون سمےت 3افراد زخمی ہوگئے۔

مزید :

صفحہ آخر -