شیخوپورہ ریکوری کیلئے لے جانے والے 2 ڈاکو مقابلے میں ہلاک دو کانسٹیبل شدید زخمی

شیخوپورہ ریکوری کیلئے لے جانے والے 2 ڈاکو مقابلے میں ہلاک دو کانسٹیبل شدید ...

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ) شیخوپورہ کے پوش علاقہ باﺅسنگ کالونی میں سٹی پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان ہونیوالے مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو کانسٹیبل زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے شیخوپورہ کے معروف تجارتی مرکز جہانگیر بازار میں علی جیولرز پر ہونیوالی ڈکیتی کی خونی واردات جس میں ڈاکوﺅں نے کروڑوں روپے کے زیورات اور لاکھوں روپے نقدی چھیننے کے علاوہ مزاحمت پر شاپ کے سکیورٹی گارڈ کو مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا کے دو گرفتار ملزمان ضیغم اور انور راہی کو زیورات کی ریکوری کی غرض سے انکی طرف سے نشاندہی کردہ فیروزوالہ کے علاقہ لیکر گئی جہاں سے واپسی پر ملزمان کے آتشی اسلحہ سے لیس دو گاڑیوں پر سوار دیگر ساتھیوں نے ہاﺅسنگ کالونی کے قریب پولیس پارٹی پر حملہ کرکے زیر حراست ملزمان ضیغم اور انور راہی کو چھڑ وا لیا اور فرا رہو گئے ، واقعہ کی اطلاع پا کر ڈی ایس پی سٹی قدوس بیگ بھاری پولیس نفری کے ہمراہ فوراًموقع پر پہنچ کر ڈاکوﺅں کا گھیراﺅ کرلیا ، جہاں ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والے پولیس مقابلہ کے بعد پولیس حراست سے فرار ہو نیوالے خطرناک ملزمان ضیغم اور انور راہی ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر ملزمان دو پولیس کانسٹیبلوں کو زخمی کرکے فرا ر ہوگئے، علاوہ ازیں آر پی او شیخوپورہ چوہدری ذوالفقار احمد چیمہ اور ڈی پی او ڈاکٹر حیدر اشرف نے پولیس مقابلہ میں زخمی ہونیوالے پولیس کانسٹیبلوں و دیگر پولیس پارٹی کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -