سانحہ کھاڑک کیس، ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت آج تک کیلئے ملتوی

سانحہ کھاڑک کیس، ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت آج تک کیلئے ملتوی

  

 لاہور (نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سانحہ کھاڑک کیس میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت آج تک کیلئے ملتوی کرتے ہوئے وکلاءکو بحث کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود ضرغام نے تھانہ سبزہ زار کے علاقہ حسن ٹاﺅن میں پیش آنے والے سانحہ جس میں فیکٹری میں دھماکے سے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم زبیر اقبال کی طرف سے دائر درخواست ضمانت میں ملزم کے وکیل کی طرف سے بحث کرنے کے بعد سرکاری وکیل کی طرف سے بحث کرنے کےلئے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی ہے ۔ ملزم زبیر اقبال کے وکیل برہان معظم ملک نے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم زبیر اقبال کا اس فیکٹری سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ بھاٹی چوک میں واقع سٹور چلاتا ہے جہاں وہ ادویات کی فروخت کا کاروبار کرتا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -