آج کے جدید ترکی نے ثابت کردیا کہ اسلام ترقی کی علامت ہے، قاضی حسین احمد

آج کے جدید ترکی نے ثابت کردیا کہ اسلام ترقی کی علامت ہے، قاضی حسین احمد

  

ؒٓؒٓٓلاہور(نمائندہ خصوصی(ؒٓؒٓٓؒٓسابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے کہاہے کہ آج کا جدید ترکی نجم الدین اربکان کا ہے جس نے ثابت کر دیاہے کہ اسلام پسماندگی کی علامت نہیں ہے بلکہ ترقی کی راہیں اسلام پر عمل کرنے سے کھلتی ہیں ۔ اسلام سے روگردانی پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ ہے اسی لیے امریکہ دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں کا راستہ روکنے کے لیے بے پناہ وسائل خرچ کر رہاہے اور اسلام دشمنی میں وہ تمام انسانی اور اخلاقی حدیں پھلانگ چکاہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے الحمرا ہال میں منعقدہ جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کی کتاب ” سفر نامہ ترکی “ کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قاضی حسین احمد نے کہاکہ جس ترکی کی اسلامی شناخت اور تشخص کو کمال اتاترک نے ختم کر نے کے لیے عوام پر بدترین مظالم ڈھائے عوام نے اپنی شناخت کو ختم کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیاہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاکہ ترکی کی بے پناہ اقتصادی ترقی نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ دیانتدار قیادت کے انتخاب کے ذریعے ناممکن کو ممکن بنایا جاسکتاہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -