فوزیہ وہاب کی جگہ شازیہ مری رکن قومی اسمبلی بن گئیں، نوٹیفکیشن جاری

فوزیہ وہاب کی جگہ شازیہ مری رکن قومی اسمبلی بن گئیں، نوٹیفکیشن جاری

  

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فوزیہ وہاب کی جگہ شازیہ مری کو رکن قومی اسمبلی بنانے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی فوزیہ وہاب کے 17 جون کو انتقال کے بعد یہ نشست خالی پڑی تھی جس پر پیپلز پارٹی نے شازیہ مری کو رکن قومی اسمبلی کو نامزد کیا تھا اور الیکشن کمیشن نے قواعد و ضوابط اور پیپلزپارٹی کی فہرست کے مطابق شازیہ مری کا انتخاب خواتین کی مخصوص نشست پر قومی اسمبلی کی رکن کی حیثیت سے عمل میں لاتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -