سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام یوسف کی حفاظتی ضمانت میں 15 یوم کی توسیع
کراچی(این این آئی) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس مشیر عالم اور جناب جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل دو رکنی نے نواب زدہ اکبر خان بگٹی قتل کیس میں ملوث سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام یوسف کی حفاظتی ضمانت میں 15 یوم کی توسیع کرتے ہوئے درخواست گزار کو ماتحت عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام یوسف نوابزادہ اکبر خان بگٹی قتل کیس میں نامزد ہیں۔