بجلی بحران اور احتجاج کی وجہ سے معاشی نمو نہ ہونے کے برابر ہے، فیڈریشن آف کامرس

بجلی بحران اور احتجاج کی وجہ سے معاشی نمو نہ ہونے کے برابر ہے، فیڈریشن آف ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رہنماﺅں نے کہا کہ بجلی کے بحران کے باعث آئے روزہڑتالوں اور حتجاج کے دوران قومی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ ڈکیتیاں اور اغوا برائے تاوان روز کا معمول بنتے جا رہے ہیں جس کے باعث ملک میں معاشی نمو نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے اوربیرونی سرمایہ کاری رک چکی ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ۔ سیکیورٹی اور بجلی کے بحران کے باعث سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چئیرمین شیخ عبدالوحید صندل نے سابق نائب صدور اور ریجنل سٹینڈنگ کمیٹز کے چئیرمینوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی گیس کے بحران نے بیروز گاری میں خطر ناک حد تک اضافہ کر دیا ہے۔ تعلیم یافتہ نواجوان بے روز گار پھر رہے ہیں اور ان کا پرسان حال کوئی نہیں۔جس کی وجہ سے وہ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -