ٹھٹھہ: دریائے سندھ میں زائرین کی کشتی الٹ گئی، 30 افراد ڈوب گئے

ٹھٹھہ: دریائے سندھ میں زائرین کی کشتی الٹ گئی، 30 افراد ڈوب گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹھٹھہ(آن لائن) ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے رنداوی میں زائرین کی کشتی دریائے سندھ میں الٹ گئی جس کے نتےجے میں 30 افراد دریا میں ڈوب گئے۔ 14 لاشیں نکال لی گئیں۔ ےہ افسوسناک واقعہ ٹھٹھہ کے ساحلی رنداوی میں پیش آیا جہاں گاﺅں کے لوگ کشتی میں سوار ہوکر دریا کے دوسری جانب درگاہ ڈنٹدومندو عرس میں شرکت کےلئے جارہے تھے کہ تیز ہواﺅں کے باعث کشتی الٹ گئی جس کے باعث 30 سے زائد افراد دریا میں ڈوب گئے۔ ذرائع کے مطابق 15 سے 20 افراد کو نیم بے ہوشی کی حالت میں دریا سے نکال لیاگیا۔ 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئی دیگر کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -