باپ کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت

باپ کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت

  

لاہور ( نیوز رپورٹر ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالقیوم خان نے جائیداد کے تنازع پر باپ کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم عمران کو سزائے موت 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم ڈاکٹر عمران نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے اپنے حقیقی والد ڈاکٹر ذوالفقار کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ تھانہ ہنجروال پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کیا تھا۔ گزشتہ روز فاضل جج نے وکلاءکے دلائل اور گواہان کے بیانات کی روشنی مین جرم ثابت ہونے پر سزا کا حکم سنایا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -