ورلڈ بینک کی بھاشا ڈیم کیلئے دو سال تک قرض دینے سے معذرت

ورلڈ بینک کی بھاشا ڈیم کیلئے دو سال تک قرض دینے سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی اے ) ورلڈ بنک نے بھاشا ڈیم کے لئے پاکستان کو دو سال تک قرض دینے سے معذرت کر لی ہے۔ ورلڈ بنک کے ذرائع کے مطابق پاکستان کو بھاشا ڈیم کی بجائے داسو ڈیم اور تربیلا ڈیم کے چو تھے مرحلے میں 1400میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے لئے قرض کی فراہمی کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔پاکستان نے ورلڈ بنک سے کہا تھا کہ بھاشا ڈیم کیونکہ بڑا اور پہلا منصوبہ ہے جس کے لئے فنڈنگ ضروری ہے۔ تاہم ورلڈ بنک نے کہا ہے کہ آئندہ دو برس کے لئے قرضے دیگر منصوبوں کے لیے مختص کر دیئے گئے ہیں اب نئے سرے سے سب کچھ کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس وقت ورلڈ بنک پاکستان کو رعایتی شرح سود پر سالانہ ایک ارب ڈالر کے قریب قرضے دے رہا ہے جس میں سماجی شعبے سمیت مختلف منصوبوں کے لئے رقم مختص کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -