زرداری اور ان کے اتحادیوں کیخلاف وسیع اتحاد کا امکان پیدا ہوگیا، حامد ناصر چٹھہ

زرداری اور ان کے اتحادیوں کیخلاف وسیع اتحاد کا امکان پیدا ہوگیا، حامد ناصر ...

  

وزیرآباد(نمائندہ خصوصی) چیئرمین مسلم لیگ ہم خیال چودھری حامد ناصر چٹھہ نے کہا ہے زرداری کو پوری پارلیمنٹ میں سے راجہ پرویز اشرف جیسا ایماندار، دیانت دار اور فرض شناس وزیراعظم مل ہی نہیں سکتا۔فی الحال ہمارا مسلم لیگ (ن)کے ساتھ اتحاد ہوا ہے۔ آنے والے الیکشن میں زرداری اور اسکے اتحادیوں کے خلاف وسیع الائنس بنتا دیکھ رہا ہوںجس کا اپنا الگ انتخابی نشان بھی ہو سکتا ہے۔حکومت میں شامل ہونے والے وزراءاور مشیران صرف گاڑیاں اور پروٹوکول انجوائے کرنے کےلئے بنے ہیں ان کے پاس اختیارات ہی نہیں۔ چودھری برادران اقتدار کے بغیر رہ ہی نہیں سکتے وہ ہمارے خلاف ریفرنس داخل کیا کریں گے ہم ان کو صدر ہی نہیں مانتے اور ہمارا کیس اس وقت عدالت میں زیر سماعت ہے۔وہ ممتاز صنعتکار و مسلم لیگ ہم خیال کے رہنماءلالہ خلیل کی چچی کی وفات پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر چودھری محمد یعقوب ،چودھری محمد یوسف،محمد خالد مغل،چودھری شبیر جونیجو،محمد آصف کلیر،راجہ اشتیاق اللہ خان ،خواجہ شعیب،مہر محمد رفیق بھٹہ بھی موجود تھے۔قبل ازیں چودھری حامد ناصر چٹھہ نے سینئر صحافی مرزا اقبال کی والدہ اور سابق نائب ناظم نظام آباد چودھری محمد یوسف کی والدہ کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی بعدازاں انہوں نے انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے صدر چودھری محمد ریاض کے ماموں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -