کرتوپنڈوری میں غیرت کے نام پر بھائی نے 2بہنیں قتل کردیں

کرتوپنڈوری میں غیرت کے نام پر بھائی نے 2بہنیں قتل کردیں

  

نارنگ منڈی(نامہ نگار) نارنگ منڈی کے نواحی گاﺅں پنڈوری میں غیرت کے نام پر 2حقیقی بہنوں کو قتل کر دیا گیا بھائی اندھا دھند فائرنگ کرتا ہوا فرارہوگیا پولیس نے دونوں نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دی ہیں، بتایا جاتا ہے کہ یٰسین چیمہ کی 2جوان بیٹیوں طلعت نورین اور فاخرہ بی بی نے 6سال قبل اپنے ہی گاﺅں میں اپنی پسند کی شادیاں کر رکھی تھیں اور ایک بہن فاخرہ بی بی کو طلاق ہو چکی تھی وہ اپنے والدین کے پاس رہ رہی تھی آج ان کے بھائی امتیاز نے دوسری بہن طلعت نورین کو اس کے سسرال سے اپنے گھر بلایا وہ بھائی کے بلانے پر دوڑی ہوئی آئی اور خیریت دریافت کی بھائی دونوں بہنوں کو ایک کمرے میں لے گیا اور اندھا دھند فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا

مزید :

صفحہ آخر -