کیپکو کی جانب سے 400 میگاواٹ مزید بجلی سسٹم میں شامل

کیپکو کی جانب سے 400 میگاواٹ مزید بجلی سسٹم میں شامل

  

اسلام آباد(آن لائن) کیپکو سے چار سو میگا واٹ مزید بجلی آج سسٹم میں شامل گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت پانی و بجلی کے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے بجلی کی سپلائی میں روزانہ اضافہ کیاجارہا ہے۔ جو آئندہ چند دن تک جاری رہے گا۔وزارت پانی و بجلی کے مطابق ایندھن کی کراچی سے آمد پر تین سو میگا واٹ مزید بجلی سسٹم میں شامل کردی گئی ہے اور جمعرات کومزید فرنس آئل مظفر گڑھ پہنچ گیا ہے جنکوتھری کے پلانٹ سے چار سو پینتالیس میگا و اٹ مزید بجلی سسٹم میں آ جائے گی۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق بجلی کی پیداوار کو یومیہ تیرہ ہزار پانچ سو میگاواٹ کی سطح تک لایاجائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -