”آم اور گرمیوں کے پھلوں“ کی دو روزہ قومی نمائش 7جولائی سے شروع ہوگی

”آم اور گرمیوں کے پھلوں“ کی دو روزہ قومی نمائش 7جولائی سے شروع ہوگی

  

اسلام آباد (اے پی پی) ہارٹی کلچر فاﺅنڈیشن آف پاکستان (ایچ ایف پی) کے زیرانتظام ”آم اور گرمیوں کے پھلوں“ کی دو روزہ قومی نمائش 7اور8 جولائی کو منعقد ہوگی۔ نمائش کے انعقاد کا بنیادی مقصد پھلوں اور بالخصوص آم کی برآمدات کا فروغ ہے۔ اس کے علاوہ برآمدات کے فروغ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور پیکنگ کے معیار کے حوالے سے بھی شرکاءمیں شعور اجاگر کیا جائے گا۔۔ ایچ ایف پی کے ذرائع کے مطابق پھلوں کی برآمدات کے حوالے سے بین الاقوامی مارکیٹ کی طلب اور کنزیومرز کی ضروریات انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ نمائش کا اہتمام بڑے اچھے موقع پر کیا جا رہا ہے جب سنگاپور، ملائشیاءاور ہانگ کانگ کے علاوہ دیگر ممالک کے درآمد کنندگان پاکستانی آم کی مشہور اقسام سندھڑی، چونسہ، لنگڑا اور دیگر اقسام کی درآمد میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔اسی طرح یورپی ممالک،امریکہ اور چین بھی پاکستانی آم کی بڑی درآمدی منڈیاں ثابت ہوسکتے ہیں۔ نمائش میں تمام سٹیک ہولڈرز بشمول کاشتکاروں، پروسیسنگ سے متعلقہ اداروں، برآمدکنندگان، استعمال کنندگان اور درآمد کنندگان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ دو روزہ نمائش میں آم کی بہترین اقسام کے علاوہ اس سے تیار کردہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی بھی نمائش کی جائے گی اس کے علاوہ نمئاش میں گرمیوں کے دیگر پھلوں اور ان سے تیار کردہ مصنوعات بھی نمائش کیلئے رکھی جائیں گی

مزید :

کامرس -