خیبر پختونخوا ُ زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے 500 ملین روپے کامنصوبہ

خیبر پختونخوا ُ زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے 500 ملین روپے کامنصوبہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) خیبر پختونخوا میں فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے 500 ملین روپے کی لاگت سے منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ جس کے تحت کسانوں کو معیاری بیجوں ‘ زرعی ادویات اور کاشتکاری کے آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ خیبر پختونخوا کے وزیرزراعت ارباب ایوب جان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے منصوبہ کی منظوری دے دی ہے اور زرعی شعبہ کی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے تمام سہولیات ”فارمز سروس سینٹرز“ پر فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے لوگوں کو امن و امان کی اہمیت کا اندازہ ہوا ہے اور غربت ‘ بے روزگاری کے خاتمہ شرح تعلیم میں اضافہ اور معاشی ترقی کے لئے امن وامان از حد ضروری ہے۔ ارباب ایوب جان نے کہا کہ صوبائی حکومت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے کے فنڈ خرچ کررہی ہے جس سے عوام کے معیار زندگی میں بہتری کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید :

کامرس -