مالیاتی ضمانتوں کا حجم جی ڈی پی کے 0.71 فیصد کے برابر رہا:وزارت خزانہ

مالیاتی ضمانتوں کا حجم جی ڈی پی کے 0.71 فیصد کے برابر رہا:وزارت خزانہ

  

اسلام آباد(اے پی اے )وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری شعبہ کے اداروں کو مالی سال 2011-12ءکے دوران فراہم کردہ مالیاتی ضمانتوں کا حجم مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے 0.71 فیصد کے برابر رہا۔وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی تک سرکاری شعبہ کے مختلف اداروں کو وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ مالی ضمانتوں کا مجموعی حجم 4 کھرب 97 ارب 90 کروڑ روپے رہا ، جن میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی دونوں میں جاری کردہ ضمانتیں شامل ہیں،30 اپریل 2012ءتک ملکی کرنسی میں دو کھرب 56 ارب 50 کروڑ روپے کی ضمانتیں جاری کی گئیں جبکہ غیر ملکی کرنسی میں فراہم کردہ ضمانتوں کا حجم دو کھرب 41 ارب 40 کروڑ روپے یا 2 ارب 65 کروڑ 4 لاکھ ڈالر رہا۔اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران جاری کردہ نئی ضمانتوں سمیت اب تک وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری شعبہ کے اداروں کو فراہم کردہ مالیاتی ضمانتوں کا مجموعی تناسب مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے 0.71 فیصد کے برابر ہے۔

مزید :

کامرس -