اتحادائیرویز برازیل اور جنوبی امریکہ کیلئے اگلے سال پروازیں چلائے گی

اتحادائیرویز برازیل اور جنوبی امریکہ کیلئے اگلے سال پروازیں چلائے گی

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) اتحاد ایئرویز، نے اپنے نئے منصوبوں کا اعلان کیا ہے، جن کے تحت روزانہ پروازوں کے ذریعے برازیل اور جنوبی امریکہ کی دیگر اہم منازل تک پرآسائش سفری سہولیات کا آغاز جون 2013 سے کیا جائے گا۔اتحاد ایئرویز کی ان نئی سہولیات کے ذریعے تسلسل کے ساتھ برازیل اور دنیا بھر کے اہم شہروں تک پروازیں چلائی جائیں گی۔اس طرح ابو ظہبی اور پاکستان سے دنیا کے مختلف خطوں کے لئے نئے سفری روابط قائم کئے جارہے ہیں۔ان نئی پروازوں کا آغاز یکم جون 2013 سے کیا جائے گا، اور اس مقصد کے لئے جدید ترین A340-600 طیارے استعمال کئے جائیں گے۔ ہر پرواز میں؛ 12 ڈائمنڈ فرسٹ کلاس کی نشستیں ، 32 پرل بزنس کلاس اور 248 کورل ایکونومی کلاس کی نشستیں شامل ہوں گی۔ اس طرح ہر ہفتے 2,04 نشستیں دستیاب ہوں گی۔اتحاد ایئرویز کے پریذیڈنٹ اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ؛ جیمز ہوگن نے کہا کہ؛ برازیل ہمارے لئے ایک انتہائی اہم منزل ثابت ہو گی، اور ان نئی پروازوں کے ذریعے ہم اپنے نیٹ ورک کو وسعت دےتے ہوئے چھٹے برّ اعظم کا اضافہ کررہے ہیں

مزید :

کامرس -