پاکستان پوسٹ سیونگ بینک بچت بینک کی سہولیات فراہم کرنے والے بڑے نیٹ ورک میں تبدیل

پاکستان پوسٹ سیونگ بینک بچت بینک کی سہولیات فراہم کرنے والے بڑے نیٹ ورک میں ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان پوسٹ سیونگ بینک ملک میں بچت بینک کی سہولیات فراہم کرنے والے بڑے نیٹ ورک میں تبدیل ہو گیا ہے۔ پاکستان پوسٹ کے حکام کے مطابق کہ محکمہ ڈاک عرصہ دراز سے شہریوں کو پیشہ وارانہ خدمات کے ساتھ ساتھ 52 اقسام کی ایجنسی خدمات فراہم کر رہا ہے جس میں پوسٹ سیونگ بینک کا نیٹ ورک بھی شامل ہے۔ یہ شعبہ عوام الناس میں مختلف بچت سکیموں کے ذریعے آمدن بچانے کے حوالے سے شعور اجاگر کر رہا ہے۔ ملک کے دیہی اور شہری علاقوں میں یکساں سہولیات کی فراہمی پوسٹ سیونگ بینک کی کامیابی کا مظہر ہے۔ حکام نے کہا کہ پاکستان پوسٹ ملک کے دور افتادہ ان علاقوں میں بچت بینک کی بھی سہولت فراہم کرتا ہے جہاں بینک کی سہولت میسر نہیں۔ حکام نے بتایا کہ پاکستان پوسٹ، سیونگ بینک سکیم کے تحت مختلف سہولیات فراہم کرتا ہے جن میں سیونگ اکاﺅنٹ، سپیشل سیونگ اکاﺅنٹ اور سیونگ بینک موبائل اکاﺅنٹ جیسی اہم سہولیات شامل ہیں جس کے تحت ایک شہر سے دوسرے شہر رقوم کی محفوظ منتقلی کی سہولت، پوسٹل لائف انشورنس کے تحت دیہی علاقوں میں کام کرنے والا وسیع نیٹ ورک اور پاکستان کے ہر ڈاکخانہ میں پوسٹ سیونگ کی شاخیں قائم کی گئی ہیں۔

مزید :

کامرس -