کاشتکارقلفہ کی کاشت جون کے مہینے میں مکمل کر لیں۔محکمہ زراعت

کاشتکارقلفہ کی کاشت جون کے مہینے میں مکمل کر لیں۔محکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(اے پی پی) محکمہ زراعت ملتان کی طرف سے کاشتکاروں کو سفارش کی گئی ہے کہ قلفہ کی کاشت جون کے مہینے میں مکمل کر لیں۔ قلفہ کی کاشت کے لئے زرخیز زمین کا انتخاب کریں، زمین کی تیاری کے لئے 3 یا 4 مرتبہ ہل و سہاگہ چلائیں اور زمین کو اچھی طرح باریک کر لیں۔ بجائی سے پہلے گلی سڑی کھاد کے 15 سے 20 گڈے فی ایکڑ کے حساب سے زمین میں اچھی طرح ملا دیں۔ ڈیڑھ سے دو کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں اور بیج کا ہموار زمین پر چھٹہ دیں پھر اس کو کھرپے یا ریک کی مدد سے زمین میں ملا دیں۔ اگر قلفہ کی کاشت محکمانہ سفارشات کے مطابق کی جائے تو اوسطاً فصل سے 70 سے 80 من پتے فی ایکڑ حاصل ہو سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -