معروف ماہر اقتصادیات یانس سٹورنرزکو یونان کا وزیر خزانہ مقرر کر دیا گیا

معروف ماہر اقتصادیات یانس سٹورنرزکو یونان کا وزیر خزانہ مقرر کر دیا گیا

  

ایتھنز (اے پی پی) معروف ماہر اقتصادیات یانس سٹورنرز کو یونان کا وزیر خزانہ مقرر کر دیا گیا۔ قبل ازیں بنکر وسیلس رپولنس علالت کے باعث ڈاکٹروں کی ہدایت پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے تھے۔ہم قرضہ بحران میں مبتلا ملک کے حکمران نے فوری قدم اٹھاتے ہوئے ”مسٹر یورو“ کے نام کا اعلان کر دیا۔ وسیلس رپولنس کے اچانک استعفے نے بیل آﺅٹ کی انتہائی سخت یورپین شرائط سے دو چار حکومت کو مشکلات میں ڈال دیا تھا۔ وزیراعظم سماراس نے ایتھنز یونیورسٹی کے ماہر اقتصادیات پروفیسر یانس سٹورنر کو وزیر خزانہ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعظم دفتر سے جاری بیان کے مطابق اتحادی جماعت کے تمام رہنماﺅں نے وزیراعظم کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

مزید :

کامرس -