سیمنٹ کی برآمدات میں 7.73 فیصد اضافہ

سیمنٹ کی برآمدات میں 7.73 فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے گیارہ مارہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 7.73 فیصد اضافہ ہوا اور اس دوران 446.84 ملین ڈالر مالیت کا 76 لاکھ 44 ہزار 952 میٹرک ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں 414.77 ملین ڈالر مالیت کا 84 لاکھ 44ہزار 77 میٹرک ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا تھا۔ اس طرح رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 7.73 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ توانائی بحران کو کم کر کے سے سیمنٹ کی صنعتوں کی کارکردگی اور پیداواری صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرکے ملکی برآمدات کو فروغ دیا جاسکتا ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ کا حصول ہوگا اور ملکی معیشت کے استحکام میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -