پی ایس ڈی پی کے تحت 170ارب روپے کے فنڈز کا اجرائ

پی ایس ڈی پی کے تحت 170ارب روپے کے فنڈز کا اجرائ

  

اسلام آباد(اے پی پی) سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی) کے تحت 170ارب روپے کے فنڈز کا اجراءکر دیا گیا۔ پلاننگ کمیشن آف پاکستان کے اعدادو شمارکے مطابق 22جون 2012ءتک بنیادی ڈھانچہ کے ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے 88 ارب 10 کروڑ روپے جبکہ سماجی شعبہ کے جاری اور نئے منصوبوں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 76 ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق دیگر متفرق منصوبوں کے لئے 1 ارب 80 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ اسی طرح ایرا ( ای آر آر اے) کے تحت زلزلہ زدگان اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے مختلف منصوبوں کے لئے 3 ارب 20 کروڑ روپے کے فنڈز کا اجراءکیا جاچکا ہے

مزید :

کامرس -