ایپل نے ایشیا ئی مارکیٹ میں آئی ٹیونز سٹور متعارف کرادیئے

ایپل نے ایشیا ئی مارکیٹ میں آئی ٹیونز سٹور متعارف کرادیئے

  

سنگا پور(اے پی پی) کمپیوٹر اور کمپیوٹر سافٹ ویئر بنانے والے ادارے ایپل نے ایشیا کی 12مارکیٹس میں آئی ٹیونز سٹور متعارف کرادیئے۔ ذرائع کے مطابق ایپل نے ایشیا کی 12 ممالک جن میں بھارت اور چین شامل نہیں ہے کے لئے آئی ٹیونز سٹور تک رسائی کھول دی ہے جس میں ایشیائی گلوکاروں کے 28 ملین گانوں کے ریکارڈ کے علاوہ 20 سنچری فاکس ‘ پیرا ماﺅنٹ ‘ یونیورسل ‘ ڈزنی اور ونربرادرز سٹوڈیوز کی ہزاروں فلموں کا ذخیرہ موجود ہے۔ ایپل کسٹمرز اپیلیکشن کو بذریہ ایپل سٹور ڈاﺅن لوڈ کر سکیں گے۔ ڈاﺅن لوڈنگ کے لئے کریڈٹ کارڈز استعمال ہوں گے۔ جن ممالک کے لئے ایپل سٹورز کھولے گئے ہیں ان میں برونائی ‘ کمبوڈیا ‘ ہانگ کانگ ‘ لاﺅس ‘ ملائیشیا ‘ فلپائن ‘ سنگا پور ‘ تائیوان ‘ تھائی لینڈ ‘ سری لنکا اور ویتنام شامل ہیں

مزید :

کامرس -