بنگلہ دیشی چائے کی قیمت میں کمی

بنگلہ دیشی چائے کی قیمت میں کمی

  

ڈھاکہ(اے پی پی) بنگلہ دیش کی چائے کی قیمت میں ایک ماہ تک اضافے کا عمل جاری رہنے کے بعد واپسی شروع ہوگئی۔ چٹا گانگ پورٹ پر چائے کی ہفتہ وار نیلامی میں چائے کی فی کلو گرام اوسط قیمت 212.86 ٹکہ (2.6 ڈالر) ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ ہفتے 227.66 ٹکہ فی کلو پر تھی۔ نیشنل ٹی بروکرو کے مطابق اس مرتبہ 1.5 ملین کلو گرام چائے فروخت کے لئے پیش کی گئی جس میں سے 7.51 فیصد فروخت ہونے سے رہ گئی۔ گزشتہ 5ہفتوں کے دوران بنگلہ دیشی چائے کی فی کلو گرام قیمت میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ سال 104 ٹکہ فی کلو گرام میں فروخت ہونے والی چائے 200ٹکہ فی کلو سے تجاوز کرچکی ہے۔(hma/jav/hab 1148:12

مزید :

کامرس -