انڈونیشیا : خام پام آئل پر برآمدی ٹیکس میں کمی

انڈونیشیا : خام پام آئل پر برآمدی ٹیکس میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جکارتہ (اے پی پی) انڈونیشیا نے خام پام آئل پر عائد برآمدی ٹیکس میں کمی کردی۔ انڈونیشیا کی وزارت تجارت کے مطابق جون میں خام پام آئل پر عائد 19.5 فیصد برآمدی ٹیکس کی شرح میں کمی کرتے ہوئے جولائی کیلئے 15 فیصد کردیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ اسی طرح آر بی ڈی پام آئیل پر عائد 10 فیصد برآمدی ٹیکس کم کرکے 7 فیصد کیا جا رہا ہے۔ اعلان کے مطابق انڈونیشیا کی کافی بین پر 5 فیصد برآمدی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -