پی آئی اے نے اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے درمیان یکطرفہ کرایوں میں کمی کر دی

پی آئی اے نے اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے درمیان یکطرفہ کرایوں میں کمی کر ...

  

کراچی(اے پی اے )قومی ایئرلائن نے تین شہروں کیلئے اپنے کرائے کم کردیے ہیں، عوام کی سہولت اورسیاحت کے فروغ کیلئے مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے درمیان یکطرفہ کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کیلئے یکطرفہ کرایہ تین ہزار بیس روپے علاوہ ٹیکس سے شروع ہوگا۔ کراچی اور لاہور کے درمیان کطرفہ کرایہ اٹھائیس سو دس روپے علاوہ ٹیکس سے شروع ہوگا۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن نے اکانومی کی مختلف کلاسوں وائے کے، کے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی ہے جبکہ اکانومی پلس اور بزنس کلاس کے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -