انٹر بینک میں ڈالر 94 روپے 60 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹر بینک میں ڈالر 94 روپے 60 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اے پی اے ) انٹر بینک میں ڈالر 94 روپے 60 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں تقریبا 10 کروڑ ڈالر سے زائد کی ادائیگیوں کے باعث ڈالر کی قدر میں مزید 8 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ ڈیلرز کے مطابق 29 جون کو آئی ایم ایف کو کی جانے والی 11 کروڑ ڈالر کی ادائیگیوں کے باعث روپیہ دباﺅ کا شکار ہے۔ ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی طلب ایک بار پھر اس کی سپلائی سے بڑھ گئی ہے جبکہ ڈالر کی قدر میں مزید اضافے کی توقعات کے پیش نظر منافع کے حصول کے لئے ڈالر خرید کر رکھنے کی سوچ اختیار کرلی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافہ معیشت میں مہنگائی کا باعث بن رہا ہے۔

مزید :

کامرس -