کیمیکلز اور فارماسوٹیکلز کی برآمدات میں 23.06 فیصد اضافہ

کیمیکلز اور فارماسوٹیکلز کی برآمدات میں 23.06 فیصد اضافہ

  

اسلام آباد(اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں جولائی 2011ءتا مئی 2012ءکے دوران کیمیکلز اور فارماسوٹیکلز کی برآمدات میں 23.06 فیصد اضافہ ہوا۔ اداکارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کیمیکلز اور فارماسوٹیکلز کی برآمدات سے 1006.63 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں اسی دوران 817 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران متفرق کیمیکلز کی برآمدات میں بھی 39.47 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اورگزشتہ مالی سال کے 311.168 ملین ڈالرز کے مقابلہ میں رواں سال کے دوران 433.99 ملین ڈالرز کی برآمدات کی گئیں۔

مزید :

کامرس -