سسٹم میں بہتری سے250 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل ہوسکتا ہے

سسٹم میں بہتری سے250 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل ہوسکتا ہے

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) یونیو ایڈوائزری کاونسل کے رکن شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی کے موجود سسٹم میں بہتری سے200سے250 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ممبر ریونیو ایڈوائزری کاونسل شبرزیدی نے خصوصی گفتگو گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی کے نظام میں انتظامی اموراورقانون کے موثرعملدآمد کیلئے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے۔شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ملک کے معاشی استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا ایک ہی ایجنڈا ہونا چائیے ، زرائع آمدن سے قطع نظرسالانہ چار لاکھ سے زائد آمدن پر ہر صورت میں انکم ٹیکس عائد ہو۔ انہوں نے کہا کہ زراعت پر ٹیکس نافذ ہے لیکن اسے موثرطریقے سے وصول نہیں کیا جارہا۔ شبر زیدی کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 1952 ارب روپے ٹیکس وصولی کے ہدف کے مقابلے 1875سے 1900ارب روپے تک ہی ٹیکس وصول ہوسکے گا۔ آئندہ مالی سال 2380ارب روپے کی ٹیکس وصولی کیلئے حکومت معاشی شرح نمو پرہی انحصار کررہی ہے۔

مزید :

کامرس -