خوردنی تیل کی درآمدات 14 لاکھ 67 ہزار ٹن تک پہنچ گئیں

خوردنی تیل کی درآمدات 14 لاکھ 67 ہزار ٹن تک پہنچ گئیں

  

اسلام آباد(اے پی پی) رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران خوردنی تیل کی درآمدات 14 لاکھ 67 ہزار ٹن تک پہنچ گئیں جس کی مالیت ایک ارب 65 لاکھ 40 ہزار ڈالر ہے۔ پاکستان آئل سیڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی خوردنی تیل کی ضروریات 20 لاکھ 45 ہزار ٹن سالانہ ہے جبکہ رواں سال کے دوران ملکی پیداوار 6 لاکھ 36 ہزار ٹن رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران 14 لاکھ 67 ہزار ٹن خوردنی تیل درآمد کیا گیا جس کی مالیت ایک ارب 65 لاکھ 40 ہزار ڈالر بنتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران 2 ارب 61 لاکھ 10 ہزار ڈالر مالیت کا خوردنی تیل درآمد کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں خوردنی تیل، سورج مکھی، بنولہ اور کینولہ سے حاصل کیا جاتا ہے مذکورہ اجناس کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال اربوں روپے مالیت کا خوردنی تیل غیر ممالک سے درآمد کرنا پڑتا ہے۔

مزید :

کامرس -