ٹی سی پی نے ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کا سودا کر لیا
کراچی (اکنامک رپورٹر)ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان( ٹی سی پی) نے ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کا سودا کر لیا ہے۔ ٹی سی پی حکام کے مطابق 25 جون کو کھولے گئے ٹینڈر میں سب سے کم بولی دینے والے سوئس کمپنی کو ٹینڈردیا گیا ہے ۔ سوئس کمپنی سے 411ڈالر فی ٹن قیمت پر ایک لاکھ ٹن یوریہ کی سپلائی کا معاہدہ ہوا ہے۔ خریف دوہزار بارہ کی فصل کے لئے یوریا کی طلب کو پورا کر نے کےلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹی سی پی کو تین لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کا ہدف دیا تھا جس میں سے دو لاکھ ٹن یوریا درامد کرنے کا ہدف پوراکرلیا گیا ہے۔