کراچی سٹاک مارکیٹ ،کئی روزہ مندے کے بعد تیزی انڈیکس میں 143 پوائنٹس سرمایہ کاری میں 44 ارب روپے اضافہ

کراچی سٹاک مارکیٹ ،کئی روزہ مندے کے بعد تیزی انڈیکس میں 143 پوائنٹس سرمایہ ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اتار چڑھاﺅ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 13700کی نفسیاتی حدبحال، سرمایہ کاری مالیت میں33 ارب 92 کروڑ روپے سے زائداضافہ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 62.72 فیصدزائد جبکہ 44.93 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فروخت کے دباﺅ، پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز چار پوائنٹس کی مندی سے ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 13652 پوائنٹس کی سطح پربھی ریکارڈ کیا گیا تاہم حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاﺅسز ،انفرادی نوعیت سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزاور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ، آئل اور ٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 13825 پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 143.08 پوائنٹس اضافے سے 13799.12 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 365کمپنیوں کے حصص کے کاروبار ہوا جن میں164 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں اضافہ ، 123کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں کمی جبکہ 78کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا، سرمایہ کاری مالیت میں33 ارب92 کروڑ 32 لاکھ99 ہزار 126 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 35 کھرب 18 ارب 45 کروڑ 50 لاکھ 87 ہزار792 روپے ہوگئی۔ مجموعی طور پر کاروباری حجم 9 کروڑ 43 لاکھ 64 ہزار 699 شیئرز رہا جو منگل کے مقابلے میں 3 کروڑ 63 لاکھ 75 ہزار 434 شیئرززائد ہے۔بدھ کو کے ایس ای30 انڈیکس 154.10 پوائنٹس اضافے سے 11933.77پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس 214.66 پوائنٹس اضافے سے 23828.72 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 93.53 پوائنٹس اضافے سے 9709.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید :

کامرس -