ڈائمنڈ جوبلی ‘ شمالی آئر لینڈ میں عوام نے ملکہ کا استقبال کیا‘ رپورٹ

ڈائمنڈ جوبلی ‘ شمالی آئر لینڈ میں عوام نے ملکہ کا استقبال کیا‘ رپورٹ

لندن(جی این آئی )ملکہ کے ڈائمنڈ جوبلی کے دورے میں شمالی آئر لینڈ میں عوام کی بڑی تعداد نے سڑکوں کے دونوں طرف طویل قطاریں لگا کر ان کا استقبال کیا ۔ناردرن آئر لینڈ کے دو روزہ دورے میں ملکہ آئی آر اے کے سابق لیڈر اور نائب وزیر اول مارٹن مک گنیز سے بھی ملیں گی خراب موسم کی وجہ سے ملکہ کا دورہ آئر لینڈ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا انہیں فضائی راستے سے بلفاسٹ لے جایا گیا۔ ناردرن آئر لینڈ کے وزیر اووین پیٹرسن نے کہا کہ ملکہ کے دورہ سٹورمونٹ کا چند سال پہلے تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا ۔دوسری جانب آئر لینڈ کے صدر مائیکل ڈی ہگنز نے جو ملکہ کے استقبال کرنے والوں میں شامل ہوں گے ایک انٹرویو میں کہا کہ ملکہ کے اس دورے سے آئر لینڈ میں بہت سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوں گے کیونکہ بڑی تعداد میں آئرش لوگوں کو ریاستی جبر کا نشانہ بنایا گیا انہوں نے کہا کہ ملکہ سے ملاقات پر ان کی رضامندی انہیں آئرش ری پبلکن ہونے سے نہیں روک سکتی انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ آئر لینڈ اور برطانیہ کے درمیان مفاہمت کا عمل جاری رہے ۔

مزید : عالمی منظر