لندن ‘ 427بچوں کو پیڈوفائلز سے تحفظ دیا گیا ‘ پولیس

لندن ‘ 427بچوں کو پیڈوفائلز سے تحفظ دیا گیا ‘ پولیس

  

  لندن(جی این آئی )گذشتہ سال آن لائن 400 سے زائد بچوں کو پیڈوفائلز سے تحفظ فراہم کیا گیا اس امر کا اظہار سپیشلسٹ پولیس یونٹ نے کیا رپورٹ کے مطابق گذشتہ 12 ماہ کے دوران چائلڈ ایکسپلائٹیشن اینڈ آن لائن پروٹیکشن سینٹر نے 427 بچوں کو بچالیا یا تحفظ فراہم کیاان میں سے 60 متاثرین ایسے تھے جن کا ایجنسی نے گذشتہ سال 192 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جن میں وہ 100 سے زائد افراد شامل نہیں ہیں جنہیں گذشتہ ہفتہ 48 گھنٹے طویل آپریشن میں گرفتار کیا گیا تھا سی ای او پی کے چیف ایگزیکٹو پیٹر ڈیویس کا کہنا تھا کہ اس سال بہت سے بچوں کو دیا گیا تحفظ خود اپنی زبان سے بول رہا ہے اور یہ ایک بڑی کامیابی ہے ہم نے ان جرائم میں ملوث ایسے گروپوں کو شناخت کرلیا ہے جو کہ بچوں کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سینٹر کی پہنچ پہلے سے بہت زیادہ آگے تک ہے اور ہم والدین کے اپنے نیٹ ورک اور جدید ترین طریقوں سے ان آفنڈرز کو نیٹ میں لارہے ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سی ای او پی کو اب اوسطا 1300 رپورٹس ماہانہ موصول ہورہی ہیں جو کہ گذشتہ دو سالہ تعداد سے 263 فیصد زائد ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -