برطانیہ کی ترقی میں تمام کمیونٹی اپنا کردار ادا کررہی ہے ، کونسلر عاصمہ راٹھور

برطانیہ کی ترقی میں تمام کمیونٹی اپنا کردار ادا کررہی ہے ، کونسلر عاصمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لوٹن (جی این آئی )لوٹن میں ہونے والے بڑے ڈالو کمیونٹی جیسے 2012 کے انعقاد کے موقع پر لوٹن بارو کونسل کی ڈپٹی میئر عاصمہ ایوب راٹھور نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں اور تمام تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ایسے فیسٹیول برطانیہ میں آباد تمام کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور ایک دوسرے کے کلچر کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، ملک کی ترقی میں برطانیہ میں آباد تمام ممالک کی کمیونٹی اپنا کردار ادا کررہی ہیں، ڈپٹی میئر آف لوٹن نے کہاکہ معاشی قدروں کو آگے بڑھانے سے سوسائٹی ترقی کی منازل طے کرتی ہے، میں اپنے حلقے کی عوام کی مشکور ہوں اور میں ان کے حقوق کے حصول کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کرتی ہوں گی، کونسلر عاصمہ ایوب راٹھور نے کہاکہ ہمیں معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے حکومتی اداروں کے ساتھ بڑھ چڑھ کر تعاون کرنا چاہئے ۔

مزید :

عالمی منظر -