لندن،غیر قانونی امیگرنٹس کے خلاف آپریشن ،40 گرفتار

لندن،غیر قانونی امیگرنٹس کے خلاف آپریشن ،40 گرفتار

  

لندن(جی این آئی)یو کے بارڈر ایجنسی نے ساتھ آل میں علی الصباح آپریشن کے دوران کم از کم 40 افراد کو گرفتار کرلیا اس آپریشن میں یو کے بارڈر ایجنسی کے تقریبا 20 ایجنٹس اور 25 پولیس افسران نے حصہ لیا۔ وہ علی الصباح کنگ سٹریٹ کار پارک اور نواحی علاقے میں جمع ہوئے تاکہ غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والوں کو پکڑا جاسکے?فی الوقت بارڈر ایجنسی کے افسران غیر قانونی طورپر ملک میں داخل ہونے والوں کونظربند کرنے پرتوجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں تاکہ انہیں چیک کرنے کے بعد ان کے آبائی وطن کو واپس کیا جاسکے? لندن اور ساتھ ایسٹ کے لئے قائم مقام ریجنل ڈائریکٹر سٹیو لیمب نے کہا کہ میرے خیال میں صبح کی کارروائی کا نتیجہ اچھارہا ہم نے اپنے اندازوں سے زیادہ افرادکو پکڑا?ہم انٹیلی جنس پرکام کررہے ہیں۔کنگ سٹریٹ برطانیہ میں قانونی داخلے کا حق نہ رکھنے والے افراد کے حوالے سے مشہور ہے

مزید :

عالمی منظر -