لندن‘ حملہ آور کیلئے 5 ماہ کی معطل سزا

لندن‘ حملہ آور کیلئے 5 ماہ کی معطل سزا

  

  لندن(جی این آئی ) بی بی سی کے پروگرام کرائم واچ پر دکھائی جانے والی سی سی ٹی وی میں ایک طالب علم پر حملہ کرتے دیکھنے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کرنے کیلئے 190 میل کا سفر کرنے والے ندامت میں مبتلا شخص کو معطل سزا سنادی گئی۔ 23 سالہ کرسٹوفر ریلی ویلنٹائن ڈے پر باتھ سمرسٹ میں سکاٹ ہکسٹیبل کو گھونسہ مار کر بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوجانے کے الزام پر افسران کو مطلوب تھا، سی سی ٹی وی میں اسے شراب نوشی کے بعد لڑکے سے جھگڑتے ہوئے دیکھا گیا اس میں دیکھا گیا کہ ریلی نے باتھ یونیورسٹی کے 23 سالہ طالب علم کو جو کہ شراب کے نشے میں تھا ایک گھونسہ مارا اور فرار ہوگیا باتھ مجسٹریٹ نے ریلی کو 5 ماہ قید کی سزا سنائی جو کہ 8 ماہ کیلئے معطل ہوگی ۔

مزید :

عالمی منظر -