دستگیر صاحبؒ کے مزار میں آتشزدگی قومی سانحہ ہے‘ اعظم انقلابی

دستگیر صاحبؒ کے مزار میں آتشزدگی قومی سانحہ ہے‘ اعظم انقلابی

  

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر محاذ آزادی کے سرپرست اعلیٰ محمد اعظم انقلابی نے دستگیر صاحبؒ کے مزار میں آتشزدگی کو ایک قومی سانحہ قرار دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد اعظم انقلابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ آتشزدگی کے سانحے سے کشمیریوں کے دل رنجیدہ ہیں اور یہ ایک بڑی سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت رہنماﺅں اور علمائے دین کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس سازش کےس پرحقائق لوگوں کے سامنے لائیں۔ دریں اثنا جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنائیں اور اسلام دشمن طاقتوں کے مکروہ پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں۔مسلم خواتین مرکز جموں و کشمیر کی چیئرپرسز یاسمین راجہ نے ایک بیان میں سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کشمیری مسلمانوں کے لیے اسے ایک لمناک حادثہ قرار دیا۔ انہوں نے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

مزید :

عالمی منظر -