برطانیہ میںآفسٹیڈ انسپکٹروں میں کچھ کا ٹیچنگ کا کوئی تجربہ نہیں‘ سابق چیف انسپکٹر آف سکولز

برطانیہ میںآفسٹیڈ انسپکٹروں میں کچھ کا ٹیچنگ کا کوئی تجربہ نہیں‘ سابق چیف ...

  

لندن(جی این آئی )بہت سے سابق ہیڈ ٹیچرز جنہیں خراب کارکردگی کی وجہ سے اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا آفسٹیڈ انسپکٹر کے طور پر کام کررہے ہیں ایک سابق چیف انسپکٹر آف سکولز نے دعوی کیا کہ آفسٹیڈ انسپکٹروں میں کچھ کا ٹیچنگ کا کوئی تجربہ نہیں ہے بیرونس پیری آف ساو تھ وارک، جو ہاو س آف لارڈز بنک بنچ ایجوکیشن کمیٹی کی چیئرمین ہیں کہا کہ انہیں نہایت باخبر ذریعہ سے پتہ چلا ہے کہ ان سابق سکول سیکرٹریز اور گورنرز نے زندگی میں ایک دن بھی کسی سکول میں نہیں پڑھایا نئے آفسٹیڈ چیف مائیکل ولشا نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ادارے کو نااہل عملے سے پاک کردیں گے۔سر مائیکل نے جنوری میں ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور اس کے بعد سے ناکام قرار دیئے جانے والے سکولوں کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -