بھارتی طالب علم کے قاتل نے چہرے پر کلر ٹیٹو بنوایا تھا ‘ رپورٹ

بھارتی طالب علم کے قاتل نے چہرے پر کلر ٹیٹو بنوایا تھا ‘ رپورٹ

  

 لندن(جی این آئی ) بھارتی طالب علم انوج بجوے کو باکسنگ ڈے پر قتل کرنے والے قاتل نے واردات کے دودن بعد اپنے چہرے پرکلر ٹیٹو بنوایا تھا۔ عدالت میں خود کو سائیکو قرار دینے والا گن مین انوج کے سر کو قریب سے گولی کا نشانہ بنانے کے بعد ہنستا ہوا اپنے گھر بھاگ گیا تھا۔ 21 سالہ کیارن سلپٹن گذشتہ سال باکسنگ ڈے پرعلی الصباح سالفورڈ کے علاقے اورڈ سال کی ایک گلی میں انوج اور اس کے دوستوں کے پاس گیا اس نے وقت پوچھا اور جواب ملنے پر وارننگ کے بغیر گن نکال کر انوج کے سرکے قریب سے نشانہ بنا دیا ۔مانچسٹر کران کورٹ کو بتایا گیا کہ دور روز بعد وہ سوئٹن کی ایک ٹیٹو شاپ پر گیا اور سیدھے رخسار پر ٹیئر ڈراپ ڈیزائن بنوا لیا پراسیکیوٹر بریان کنگز کیوسی نے عدالت کو بتایا کہ سٹاف کو اسی لئے وہ یادرہا کہ اس نے جو نشان بنوایا اس سے ظاہر ہوا کہ اس نے کسی کو قتل کردیا ہے اس کے اگلے روز اسے گرفتار کرلیا گیا اور اس نے اس وقت قتل کی تردید کی تھی ۔

مزید :

عالمی منظر -