امریکہ ، خفیہ دستاویزات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے احکامات جاری

امریکہ ، خفیہ دستاویزات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے احکامات جاری

  

 واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی خفیہ اداروں اور دفاعی حکام کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ امریکی سلامتی کے متعلق خفیہ دستاویزات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔بدھ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اوبامہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ دفاعی محکموں میں کام کرنے والے افراد اورخفیہ ادارے ای میلز،فیکس اور دیگر دستاویزات کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔تاہم وائٹ ہاو س اور ایف بی آئی نے اس قسم کے احکامات پر کوئی رائے دینے سے انکار کردیا ہےذرائع کے مطابق ایران کے ایٹمی پروگرام کی مشینوں کو ہیک کرنے اور یمن میں القاعدہ کے بیس پرامریکی حملے کے منصوبے کی خفیہ معلومات کی خبر سامنے آنے پر اس بات کی ضرورت محسوس کی گئی۔

مزید :

عالمی منظر -