روسی سرحدی محافظوں نے جاپان کی کشتی کو قبضے میں لے لیا

روسی سرحدی محافظوں نے جاپان کی کشتی کو قبضے میں لے لیا

  

 ماسکو(جی این آئی ) روسی سرحدی محافظوں نے متنازع جزائر کورل کے قریب سے ایک کشتی کو قبضے میں لے لیا ہے جن پر دو جاپانی اور دو روسی شہری سوار ہیں روسی حکام نے اس واقعے کے بارے میں جاپانی وزارت خارجہ کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے اس کشتی میں سمندری خوراک لے جائی جا رہی تھی تاہم گرفتار شدگان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔واضح رہے کہ دونوں ملک ان جزائر پر اپنی اپنی ملکیت کا دعوی کرتے آ رہے ہیں اور دونوں ملکوں نے جنگ عظیم دوم کے بعد بھی امن معاہدے پر دستخط نہیں کیے کیونکہ جاپان نے ابھی تک ان جزائر پر اپنا دعوی برقرار رکھا ہوا ہے جبکہ روس نے ان جزائر پر اپنا کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -