بولیویا، پولیس کا احتجاج ختم کرنے کیلئے مذاکرات جاری

بولیویا، پولیس کا احتجاج ختم کرنے کیلئے مذاکرات جاری

  

لاپاز (آئی این پی ) بولیویا میں پولیس اہلکاروں کا احتجاج ختم کرنے کے لیے مذاکرات جاری رہے جبکہ صدر ایو موریلز نے کہا ہے کہ احتجاج ان کے سیاسی مخالفین کے ایما پر کیا جا رہا ہے۔پولیس اہلکار پانچ روز سے تنخواہوں میں اضافے کے لئے ہڑتال پر ہیں۔ انہوں نے اپنے ساتھ اپنی بیویوں کو بھی احتجاج میں شامل کر رکھا ہے۔ پولیس اہلکار صدارتی محل کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں۔ حکومتی ترجمان نے کہاہے اتوار کو پولیس اہلکاروں کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کے بعد تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا جسے انہوں نے مسترد کر دیا ہے۔ دوسری جانب صدر کے حامی ان کا خطاب سننے ولارو پلازہ پہنچے تو پولیس نے ان پر آنسو گیس پھینکی۔

مزید :

عالمی منظر -