میکسیکوکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جھڑپ میں 2پولیس اہلکار ہلاک

میکسیکوکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جھڑپ میں 2پولیس اہلکار ہلاک

  

 میکسیکو سٹی (جی این آئی ) میکسیکو میں پولیس اور منشیات فروش گروہ کے ارکان کے درمیان جھڑپ میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ذرائع کے مطابق میکسیکو کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پولیس فورس اس وقت جرائم پیشہ افراد کی گولیاں کا نشانہ بنی جب شک گزرنے پر پولیس اہلکاروں نے دو افراد کا تعاقب شروع کیا پولیس اور مشتبہ سمگلروں کے درمیان جھڑپ ایئر پورٹ کے ٹرمینل نمبر 2 میں کچھ دیر جاری رہی جس کے باعث وہاں بھگدڑ مچ گئی سمگلروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا اور ایک نے ہسپتال میں دم توڑا جبکہ سمگلر فرار ہونے میں کامیاب رہے پولیس کے مطابق سمگلروں کا تعلق کوکین کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے گروہ سے ہے ۔ میکسیکو سٹی کے ایئر پورٹس اور بندرگاہوں سے رواں سال پولیس 200 کلو گرام کوکین پکڑ چکی ہے

مزید :

عالمی منظر -